بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں مبینہ چوری، متاثرہ شہری انصاف کے منتظر، پولیس کے رویے پر سوالات
اسلام آباد (حماد چوہدری): بحریہ ٹاؤن فیز 4، ایم ٹو بلاک میں مبینہ چوری کی واردات کے بعد متاثرہ شہری نے پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔متاثرہ شہری کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد بحریہ سیکیورٹی کو اطلاع دی گئی، تاہم مبینہ طور پر انہیں متعلقہ تھانے سے رجوع کرنے کا کہا گیا۔ بعد ازاں تھانہ لوہی بھیر پہنچنے پر انہیں درخواست لکھنے کے لیے سادہ کاغذ فراہم کیا گیا، جس پر تحریری درخواست جمع کروا دی گئی۔مدعی کا مؤقف ہے کہ درخواست جمع کروانے کے باوجود تفتیشی افسر (آئی او) نہ تو فون کالز کا جواب دے رہے ہیں اور نہ ہی مبینہ طور پر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا ہے، جس کے باعث متاثرہ خاندان شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن اور گردونواح میں چوری، ڈکیتی اور ہاؤس رابری جیسے جرائم کی شکایات سامنے آتی رہتی ہیں، اس لیے ایسے مقدمات میں فوری اور مؤثر تحقیقات ناگزیر ہیں۔ ماضی میں لوہی بھیر پولیس بحریہ ٹاؤن میں مختلف جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بھی کارروائیاں کر چکی ہے۔شہریوں نے آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، اور اگر تفتیش میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ثابت ہو تو متعلقہ افسران کے خلاف بھی قانونی و محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ حالیہ عرصے میں تھانہ لوہی بھیر کی جانب سے مساج سینٹرز کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں،