ابھا میں ٹریفک حادثہ، معروف پاکستانی ماہرِ اطفال ڈاکٹر سعید جاں بحق، سپردِ خاک
ابھا): سعودی عرب کے سیاحتی علاقے ابھا میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں معروف پاکستانی ماہرِ اطفال (چائلڈ اسپیشلسٹ) ڈاکٹر سعید جاں بحق ہو گئے۔ اس دلخراش خبر پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری غمزدہ ہے۔
مرحوم ڈاکٹر سعید کی نمازِ جنازہ آج ادا کی گئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی، دوست احباب، طبی شعبے سے وابستہ افراد اور مختلف طبقۂ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
ڈاکٹر سعید کا تعلق لاھور سے تھا اپنی پیشہ ورانہ مہارت، خوش اخلاقی اور بچوں کے علاج میں غیر معمولی خدمات کے باعث پاکستانی اور دیگر کمیونٹیز میں نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ ان کے انتقال کو طبی حلقوں اور پاکستانی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین۔