بلیلی میں کابل جان ہوٹل کے مالک ممتاز تاجر ہاشم خان نورزئی کے قتل کے خلاف دھرنا | کوئٹہ میں کاروباری افراد کا قتل کا ٹارگٹ کلنگ ، شہر میں تاجروں اور کاروباری افراد میں خوف و اندیشے پیدا ھوا ہے

کوئٹہ: بلیلی میں کابل جان ہوٹل کے مالک ممتاز تاجر ہاشم خان نورزئی کے قتل کے خلاف دھرنا | کوئٹہ میں کاروباری افراد کا قتل کا ٹارگٹ کلنگ ، شہر میں تاجروں اور کاروباری افراد میں خوف و اندیشے پیدا ھوا ہے

ممتاز تاجر اور معروف کابل جان ریسٹورنٹ کے مالک ہاشم خان نورزئی کے قتل کے خلاف لواحقین نے بلیلی کسٹم کے مقام پر لاش رکھ کر احتجاجی دھرنا شروع کر دیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔ لواحقین نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور مقتول کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
صوبائی دارلحکومت میں اس نوعیت کے واقعات سے کوئٹہ کا کاروبار پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں ، باقی ماندہ بلوچستان کی طرح اب کوئٹہ میں بھی رٹ آف گورنمٹ آہستہ آہستہ کمزور پڑ رہا ہے جو کسی المیہ سے کم نہیں ، تاجروں میں سرمایہ صوبے سے باہر منتقل کرنے کے عمل میں اضافے کا امکان ہے
‏معروف ریسٹورنٹ “کابل جان” کے مالک محمد ہاشم نورزئی قتل
کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہر کے معروف ریسٹورنٹ ‘کابل جان’ کے مالک محمد ہاشم نورزئی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ہفتہ کی علی الصبح تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں کچلاک بائی پاس عثمانیہ ہوٹل کے قریب پیش آیا
پولیس کے مطابق ہاشم نورزئی وزیر آباد کچلاک کے رہائشی تھے وہ اپنے گھر سے اکیلے اپنی ذاتی ویگو گاڑی میں شہر کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی
حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں