ہری پور میں افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ 6 سالہ معصوم بچہ دکان پر گیا مبینہ طور پر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

ہری پور (وقاص الرحمان قریشی سے) بگڑہ نمبر دو میں آج صبح ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب چھ سالہ معصوم بچہ مقامی جامع مسجد کے قریب دکان پر چیز لینے گیا تو وہاں موجود ایک ملزم نے اسے مبینہ طور پر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس درندگی کے نتیجے میں بچے کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے اور اسے مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعہ کی رپورٹ تھانہ سرائے صالح میں درج کر لی گئی ہے جبکہ ملزام ارتکاب جرم کے بعد فرار ھو گیا ہے ۔جس کی پولیس تلاش کر رہی ہے اور ملزم کی جلد گرفتاری کے قوی امکانات ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈی پی او ہری پور سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو فی الفور گرفتار کر کے سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو فوری انصاف مل سکے اور معاشرے میں ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف واضح اور سخت پیغام جائے کے وه ایسا جرم کرنے سے پہلے کئی بار سوچے اور ان کی روح تک کانپ جاۓ …

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں