ایف آئی اے اور ہوٹا ٹیم کا ایف سیون اسلام آباد میں چھاپہ ،چینی باشندوں سمیت پانچ افراد انسانی اعضا کیس میں گرفتار کر لئے ،چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں تازہ، خشک اور پراسیس شدہ انسانی پلاسنٹا برآمد کرلیا ،پلاسنٹا پشاور راولپنڈی اور لاہور کے اسپتالوں سے جمع کیا جاتا تھا،پراسیس شدہ پلاسنٹا کو بھیڑ کے اعضاء ظاہر کر کے ویتنام سمیت دیگر ممالک میں بھیجتے تھے،پراسیس شدہ پلاسنٹا ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا تھا،برآمد شدہ نمونے طبی معائنے کیلئے پمز اسپتال بھجوا دیے گئے