شہباز شریف اور سید عاصم منیر ان مذاکرات میں شرکت کے لئے اسلام آباد سے روانہ

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل 21 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad Memorandum of Understanding) پر دستخطوں کے تسلسل میں 21 جون 2026 کو برگن اسٹاک، سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ :::

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں