آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرینگے: وزیراعظم کا اعلان*
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ ہماری حکومت نے وعدہ کیا تھا تیل کی قیمتوں میں کمی آئیگی تو اسے قوم کو واپس لوٹائیں گے لہٰذا آج اس میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کریں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج ساری دنیا میں پاکستان کا نام عزت و وقار سے گونج رہا ہے، دنیا کے ہر خطے میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔