اسلام آباد: نجی ٹی وی چینل اے ٹی وی کے ملازم نے 32 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات Attaullah Tarar سے اپیل کی کہ ادارے کے ملازمین کے حالات پر رحم کیا جائے۔
ملازم نے پریس کانفرنس کے دوران ہاتھ جوڑ کر اپنی بے بسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اے ٹی وی کے ملازمین گزشتہ 32 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ ملازم نے وزیر اطلاعات سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے کر ملازمین کو ان کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں۔
ملازم کی جذباتی اپیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں صارفین میڈیا ورکرز کے حقوق اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے حوالے سے بحث کر رہے ہیں۔
#ATV #ATVEmployees #AttaTarar #MediaWorkers #Islamabad #PressConference