*آئندہ مالی سال کے لیے الیکشن کمیشن کا ریگولر بجٹ 10 ارب روپے سے تجاوز کر گیا*

مالی سال 2026/27 کے لیے الیکشن کمیشن کو 10 ارب 57 کروڑ 75 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز

مالی سال 2025/26 میں الیکشن کمیشن کا بجٹ 9 ارب 86 کروڑ روپے تھا

الیکشن کمیشن نے 2025/26 میں 10 ارب 3 کروڑ روپے خرچ کیے

بجٹ میں 70 کروڑ 82 لاکھ روپے اضافے کی تجویز

ملازمین کے اخراجات کے لیے 7 ارب 4 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

اس میں 2 ارب روپے تنخواہوں اور 4 ارب 98 کروڑ سے زائد الاونسز شامل ہیں

آپریٹنگ اخراجات کے لیے 3 ارب 10 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز

پنجاب اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے علیحدہ فنڈز مختص نہیں کیے گئے

2025/26 میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کے باوجود اخراجات رپورٹ ہوئے

اسلام آباد میں 6 کروڑ 93 لاکھ 75 ہزار روپے خرچ کیے گئے

پنجاب میں 29 لاکھ روپے خرچ ہوئے

یہ اخراجات حلقہ بندیوں اور دیگر انتظامی امور پر کیے گئے

الیکشن ٹربیونلز کے لیے 14 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں