کراچی: سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس، ملازمین کا احتجاج، سیکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی: سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس، ملازمین کا احتجاج، سیکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی: سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے جہاں وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ مالی سال 2026-27 کا صوبائی بجٹ پیش کریں گے۔

بجٹ اجلاس کے موقع پر سندھ اسمبلی اور اس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق سندھ اسمبلی اور کراچی پریس کلب کے اطراف اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ حساس مقامات پر کینٹرز بھی پہنچا دیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے ملازمین نے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ نہ کیے جانے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔

احتجاجی مظاہرین بعد ازاں سرور شہید روڈ سے سندھ اسمبلی کی جانب روانہ ہو گئے، جہاں بجٹ اجلاس کے دوران اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ سیکیورٹی ادارے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں