کراچی کی صحافی تنظیموں نے واضح کیا یے کہ اظہار آزادی پر کوئی پاپندی قبول نہیں کی جائے گی ،حکومت پیکا ایکٹ واپس لے۔میڈیا پر پاہندیاں ختم کی جائیں۔میڈیا اشتہارات کو صحافیوں کی تنخواوں سے مشروط کیا جائے ۔تمام میڈیا ہاوسز برطرفیاں بند کریں۔ملک میں آزادی اظہار رائےپر غیر اعلانیہ پاہندی ختم کی جائے،موجودہ خوف و ہراس کا ماحول ناقابلِ برداشت اور ملک کے جمہوری ڈھانچے کے لیے نقصان دہ ہے، لہذا صحافیوں کو کام کا بہتر ماحول فراہم کیا جائے اور انہیں معاشی تحفظ فراہم کیا جائے،ان خیالات کا اظہار صحافی تنظیموں کے نمائندوں نے ہفتے کو کراچی پریس کلب میں کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے تحت اظہار رائے کی کم ہوتی آزادی اورمختلف میڈیا اداروں سے صحافیوں کی بلاجواز برطرفیوں کے خلاف منعقدہ مذاکرے میں کیا ،تمام صحافی تنظیموں نے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد پر بھی اتفاق کیا ،کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے تحت منعقدہ ڈائیلاگ میں سی پی این ای کے جوائنٹ سیکرٹری مقصود یوسفی ،پی ایف یو جے دستور کے سیکرٹری اے ایچ خانزادہ ، پروفیسر سلیم مغل ، صدر شعبہ ابلاغ عامہ علمہ یونیورسٹی ڈاکٹر یاسمین فاروقی ،کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصر اللہ چودھری ، سیکرٹری ریحان خان چشتی ، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکریٹری اسلم خان، کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان ، کے یوجے کی سیکریٹری لبنی جرار نقوی ، سینئر صحافیوں مظہر عباس ،عامر لطیف اور دیگر نے حصہ لیا ، مقررین نے کہا کہ صحافت کا مقصد سچائی کو سامنے لانا ہے، لیکن آج میڈیا کو سخت ترین حالات کا سامنا یے۔ اربوں روپے کے اشتہارات ملنے کے باوجود میڈیا ورکرز کو نوکریوں سے نکالا جارہا یے۔صحافی معاشی مسائل کے شکار ہورہے ہیں ، مقررین نے کہا کہ صحافی تنظیموں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ مقررین نے زور دیا کہ بے روزگار صحافیوں کو جدید ٹیکنالوجی اور اسکلز سیکھنا ہوں گی ۔ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ ہوکر بے روزگاری کم کی جاسکتی ہے ، مقررین نے صحافیوں کے مسائل کے حل اور آزادی اظہار رائے کی جدوجہد کے لیے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا ، ڈائیلاگ کے موقع پر متفقہ طور پر منظور کی گئیں قراردادوں میں پیکا کے تحت صحافیوں کے خلاف تمام مقدمات غیرمشروط طور پر فوری واپس لینے،پیکا ایکٹ کا ازسرِ نو جائزہ لینے ،آج ٹی وی ، ایک نیوز ، سنو ٹی وی سمیت تمام میڈیا اداروں میں تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کے مطالبات کئے گئے