فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کے سبکدوش ہونے والے پریس قونصلر محترم دانیال گیلانی کے اعزاز میں پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کا الوداعی ظہرانہ دیا-

فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کے سبکدوش ہونے والے پریس قونصلر محترم دانیال گیلانی کے اعزاز میں پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کا الوداعی ظہرانہ دیا-

میزبانی پریس کلب کے اعزازی چئیرمین چوہدری گلزار لنگڑیال نے کی۔

پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کے پریس قونصلر جناب دانیال گیلانی کو پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کی طرف سے الوداعی ظہرانہ دیا گیا۔ پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے بانی صاحبزادہ عتیق الرحمان ، صدر میاں امجد اور جنرل سیکٹری اشفاق احمد چوہدری نے مہمان کو ویلکم کیا۔اس موقع پر سینئر صحافی قاضی ظفر ، ویمن ونگ کی صدر آصفہ ہاشمی، خرم شہزاد ، ملک عاکف غنی ، ایاز محمود ایاز ، ناصرہ خان ، شبانہ چوہدری ، محمد بلال خان ، بابر مغل ، راجہ سلطان محمود، سائرہ کرن و دیگر صحافی شریک ہوئے۔تقریب میں پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے ممبران نے دانیال گیلانی صاحب کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ نئی پریس قونصلر سجیلہ نوید اپنی خدمات بخوبی سرانجام دینگی اور صحافیوں کو کسی شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا،اس موقع پر صحافی برادری نے بھی نئی پریس قونصلر کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ آخر میں پاکستان پریس کلب فرانس پیرس فرانس کی جانب سے پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔

ظہرانہ کی تقریب کی میزبانی پریس کلب کے اعزازی چئیرمین چوہدری گلزار لنگڑیال نے کی۔ چوہدری گلزار لنگڑیال نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں