چینی مین لینڈ کا تائیوان سے پی سی درآمدات پر اینٹی ڈمپنگ اقدامات کا اعلان

چینی مین لینڈ کا تائیوان سے پی سی درآمدات پر اینٹی ڈمپنگ اقدامات کا اعلان
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ تائیوان علاقے سے پولی کاربونیٹ (پی سی) کی درآمدات پر اینٹی ڈمپنگ اقدام کے طور پر ِڈپازٹس عائد کیے جائیں گے۔
وزارت تجارت نے ابتدائی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ تائیوان سے پی سی درآمدات ڈمپنگ سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس سے مین لینڈ کی پی سی صنعت کو ٹھوس نقصان پہنچا ہے۔
وزارت تجارت نے گزشتہ سال تائیوان سے پی سی کی درآمد ات کے بارے میں اینٹی ڈمپنگ تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پی سی کو الیکٹرانک آلات، آٹوموبائل، آپٹکس، پیکیجنگ اور طبی آلات جیسے بہت سے شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں