کراچی رینٹ اے کار کے دفتر میں بدترین تشدد سے شہری جاں بحق 4 سفاک قاتل گرفتار

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب رینٹ اے کار کے دفتر میں بدترین تشدد سے شہری جاں بحق ہوگیا متاثرہ شخص پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی پولیس نےواقعے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔۔۔

کراچی میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی شہر میں ایک اور افسوس ناک واقعہ ناگن چورنگی کے قریب رینٹ اے کار کے دفتر میں ایک شخص پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل متعدد افراد ایک شخص پر تشدد کررہے ہیں متاثرہ شخص پر ڈنڈوں اور بیلٹ سے تشدد کیا گیا پولیس کو اطلاع ملی تو موقعے پر پہنچی گئی پولیس حکام کے مطابق ملزمان تشدد کے بعد متاثرہ شخص کو دفتر میں بند کرکے چلے گئےمتاثرہ شخص بند دفتر میں تشدد سے جاں بحق ہوگیا متوفی کی شناخت عدیل کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص اور بااثر افراد میں مبینہ طور پر پیسے لین دین کا تنازعہ تھا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے لئے اور واقعے میں ملوث اب تک 4 ملزمان کو گرفتار کرکے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے،،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں