وہ گوادر اور کراچی کو اسلام آباد کے ذریعے چلانا چاہتے ہیں۔اسلام آباد کے فیصلوں سے پاکستان کو نقصان پہنچا۔ فیلڈ مارشل نے ملک کا وقار بحال کیا بلاول بھٹو زرداری

وہ گوادر اور کراچی کو اسلام آباد کے ذریعے چلانا چاہتے ہیں۔ گلگت میں بلاول بھٹو زرداری کا پہلی بار خبروں افواہوں قیاس آرائیوں کا ذکر
اسلام آباد کے بابو گلگت بلتستان آزاد کشمیر کو بھی ریموٹ کنٹرول سے چلانے کی خواہش رکھتے ہیں
اگر وفاق کنگال ہے تو آزاد کشمیر گلگت اور دیگر شعبوں کے لیے وزارتیں کیوں قائم ہیں
فارم 45 کا بندوبست آپ کریں گے فارم 47 کا میں کروں گا بلاول بھٹو زرداری
گلگت بلتستان کے انتخابات پاکستان کے ساتھ کیوں نہیں ہوتے کیوں بھاگتے ہو
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف سازش ہے لیکن یہ دراصل بے نظیر بھٹو کے ساتھ دشمنی ہے بے نظیر انکم سپورٹ بے نظیر پروگرام بچانا ہے تو گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کو جتوانا پے ۔ یہ پروگرام ریگستانوں سے وزیرستان تک لوگوں کی مدد کرے گا۔ کیا گلگت بلتستان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنے وسائل سے چلا سکتے ہیں ؟ عوام نے پہلے بھی یہ سازش ناکام بنائی ہے اس بار بھی ناکام ہوگی
مجھے امید ہے کہ کوئی گلگت بلتستان میں کوئی ناانصافی نہیں ہوگی
اسلام آباد کے فیصلوں سے پاکستان کو نقصان پہنچا۔ فیلڈ مارشل نے ملک کا وقار بحال کیا بلاول بھٹو زرداری
ہم نے سندھ میں 20 لاکھ گھر بنائے جارہے ہیں ان لوگوں کے لئے جو سیلاب سے متاثر ہوئے۔ دنیا کے مختلف ادارے اس کی تعریف کرچکے ہیں صوبوں کی ذمے داری ہے کہ وہ غریبوں کی مدد کرے
ایران امریکا جنگ کا نقصان پوری دنیا اٹھا رہی ہے

اسکردو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے لئے اسکردو پہنچ گئے

اسکردو: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری، پی پی پی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان، گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ودیگر نے استقبال کیا

اسکردو: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن، نجم الدین خان ودیگر پارٹی عہدیداران نے استقبال کیا

اسکردو: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج ضلع شکر کی تحصیل گلاب پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

اسکردو: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسکردو، چلاس، غذر اور گلگت میں بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں