وزیراعظم شہباز شریف سے ملک بھر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اعلی قیادت کے وفد کی ملاقات وفد نے آئندہ بجٹ اور ملک کی مجموعی معاشی ترقی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملک بھر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اعلی قیادت کے وفد کی ملاقات

وفد نے وزیراعظم کو آئندہ بجٹ اور ملک کی مجموعی معاشی ترقی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں

مسلسل محنت سے معیشت کو استحکام ملا، تیز تر معاشی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ، وزیراعظم

صنعتی ترقی اور پیداوار بڑھانے کے لیے آئندہ بجٹ میں مزید اقدامات اٹھائینگے، وزیراعظم

وزیراعظم کی ایف بی آر کو 15 جون تک ٹیکس ریفنڈ کے تمام زیر التوا کیسز نمٹانے کی ہدایت

برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ہمارا مشن ہے اور اجتماعی کاوشوں سے اس مشن کی تکمیل یقینی بنائیں گے، وزیراعظم

پالیسی ریٹ میں حالیہ اضافے کے باوجود ایکسپورٹ ری فائنانس سکیم کی شرح جون 2027 تک 4.5 فیصد پر برقرار رہے گی، برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے بینکوں کا یہ فیصلہ قابلِ تحسین ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم کی کاروباری برادری کی سہولت کیلئے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کا مرکزی دفتر کراچی منتقل کرنے کی ہدایت

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کاروباری برادری کی درخواست پر وزیراعظم کی گجرات میں پاسپورٹ کا دفتر کھولنے کی ہدایت

ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کے لیے اصلاحات اور سہولیات کی فراہمی ہمارے معاشی ایجنڈے کا ہم حصہ ہیں، وزیراعظم

پاکستانی سرمایہ کار جوائنٹ وینچرز کے ذریعے الیکٹرک وہیکلز کی مقامی پیداوار کو فروغ دیں، وزیر اعظم

وفد کے شرکاء نے وزیراعظم، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خلیج کی کشیدہ صورتحال میں امن کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا

ملک بھر کی کاروباری برادری پاکستان کی معاشی ترقی اور روزگار میں اضافے کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، وفد کے ارکان کی گفتگو

وفد کا پسماندہ اور متوسط طبقے کے لیے “وزیراعظم اپنا گھر پروگرام” کے تحت آسان شرائط پر قرضہ اسکیم کے اجراء کا خیر مقدم

ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے بورڈ میں اصلاحات، پی ائی اے کی کامیاب نجکاری، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور ای-انوائسنگ جیسے اقدامات پر وفد کا وزیراعظم سے اظہار تشکر

گرے اکانومی کو ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے ذریعے فارمل اکانومی کے دائرہ کار میں لانے کے لیے کاروباری برادری حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، وفد کے ارکان کی گفتگو

مشاورتی اجلاس میں ایف پی سی سی ائی، کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام اباد، سرحد، کوئٹہ، گجرات، گجرانوالہ اور سیالکوٹ چیمبرز کی صدور سمیت اعلیٰ قیادت شریک ہوئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چیئرمین ایف بی ار اور اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں