شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث موٹروے ایم-5 پر ہائی ٹرانسمیشن بجلی کی تاریں گر گئیں
ترجمان سنٹرل ریجن
حفاظتی اقدامات کے تحت روہڑی سے رحیم یار خان تک موٹروے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
ترجمان سنٹرل ریجن
موٹروے پولیس نے روہڑی اور پنوں عاقل سے شمالی سمت جانے والی ہیوی اور پبلک سروس گاڑیوں کا داخلہ روک دیا
ترجمان سنٹرل ریجن
موٹروے ایم-5 پر مقام 510 ساؤتھ باؤنڈ اور نارتھ باؤنڈ پر بجلی کی تاریں سڑک پر گرنے سے ٹریفک متاثر
ترجمان سنٹرل ریجن
مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کر دیا گیا
ترجمان سنٹرل ریجن
موٹروے پولیس کی جانب سے اقبال آباد اور گڈو کے مقامات پر متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کو گزارا جا رہا ہے
ترجمان سنٹرل ریجن
پنجاب سے سندھ جانے والے مسافر اقبال آباد سے بذریعہ رحیم یار خان قومی شاہراہ این-5 استعمال کر سکتے ہیں
ترجمان سنٹرل ریجن
سندھ سے پنجاب جانے والے مسافر رحیم یار خان سے قومی شاہراہ این-5 کے ذریعے موٹروے ایم-5 پر دوبارہ سفر جاری رکھ سکتے ہیں
ترجمان سنٹرل ریجن
میپکو حکام کو فوری اطلاع، مرمتی ٹیم موقع پر روانہ کر دی گئی
ترجمان سنٹرل ریجن
ایف ڈبلیو او حکام کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا
ترجمان سنٹرل ریجن
موٹروے پولیس سیکٹر کمانڈر غلام۔قادر سندھو اور پٹرولنگ موبائل ٹیمیں موقع پر موجود ہیں
ترجمان سنٹرل ریجن
موٹروے پولیس کا شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز اور ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل
ترجمان سنٹرل ریجن
موٹروے ایم-5 پر بجلی کی تاریں ہٹانے اور ٹریفک بحالی کے لیے اقدامات جاری
ترجمان سنٹرل ریجن