عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ اور پشتون تحفظ مومنٹ کے موجودہ رہنماوں نے ایک اور قوم پرست سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے

پشاور : عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ اور پشتون تحفظ مومنٹ کے موجودہ رہنماوں نے ایک اور قوم پرست سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے

پشاور میں مسلسل چار اجلاسوں کے بعد پارٹی منشور پر سیر حاصل بحث کے بعد پارٹی منشور تیار کر لیا گیا ہے ،ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ کل یونیورسٹی ٹاؤن میں ہونے والے پارٹی منشور سے متعلق چوتھے اجلاس میں محسن داوڑ، لطیف آفریدی، افراسیاب خٹک، جمیلہ گیلانی سمیت اے این پی کے سابق اور پی ٹی ایم کے موجودہ رہنماؤں نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پارٹی پاکستان کے آئین اور قانون کی پابند ہوگی جبکہ نئی پارٹی کی خط و کتابت اردو زبان میں ہوگی اور مجوزہ تیار شدہ پارٹی منشور اور آئین بھی اردو زبان میں ہے۔ اجلاس چھ گھنٹے تک جاری رہا جبکہ اس میں تقریباً 45 آفراد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں