“میلوڈی ٹافی” نے مودی اور میلونی کی دوستی میں بھی مٹھاس کم کردی؟
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ دعویٰ وائرل ہو گیا ہے کہ اٹلی کی وزیرِاعظم Giorgia Meloni نے بھارتی وزیراعظم Narendra Modi کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا، وہ بھی اُس وقت جب مودی نے انہیں بھارتی “Melody” ٹافی تحفے میں دی تھی۔
وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ “میلوڈی اتنی چاکلیٹی کیوں ہے؟” کا راز اب شاید میلونی کو پسند نہیں آیا! سوشل میڈیا صارفین اس خبر پر خوب چٹکلے لے رہے ہیں۔ کسی نے لکھا: “ٹافی کم، سفارتی غلطی زیادہ لگ رہی ہے”، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا: “مودی جی کو اب اگلی بار رس گلہ گفٹ کرنا چاہیے تھا!”
تاہم ابھی تک اس دعوے کی کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی اور نہ ہی میلونی یا بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔ لیکن سوشل میڈیا پر “مودی-میلونی برومینس” ایک بار پھر خبروں میں ضرور آگئی ہے۔