اسلام آباد(راجہ اسرار حسین)وفاقی دارالحکومت کی پوش ہاوسنگ سکیم گلبرگ گرین میں عید کی شام زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد کی فائرنگ،دو افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں زخمی ہونے والوں میں گلبرگ گرین کا رہائشی عبداللہ بھی شامل ہے جسے گھر میں گولی لگنے کی اطلاعات ہیں رستم نامی چچا بھتیجے کے مابین زمین کا تنازعہ تھا جس پر دوسرے گروپ کی جانب سے قبضہ کرنے کے باعث فائرنگ ہوئی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے۔یاد رہے گلبرگ گرین سوسائٹی میں زمین کے تنازعہ پر آئے روز فائرنگ کے واقعات اور نامعلوم لاشوں کا ملنا معمول بن چکا ہے مگر اس کے سدباب کیلئے کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آتے اگر متعلقہ تھانہ سے گلبرگ گرین سوسائٹی میں ہونے والے واقعات کا پانچ سالہ ریکارڈ چیک کیا جائے تو بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
#Islamabad #GulbargeGreenSociety #IslamabadPolice #LandGrabbing #ViralStory