پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی تیسری کھیپ مل گئی، بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرگی

پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی تیسری کھیپ مل گئی، بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرگیا*

اسلام آباد: پاکستان کی کمزور توانائی سپلائی چین کو ایک اور بڑا سہارا اس وقت ملا جب قطر سے آنے والا ایل این جی ٹینکر ’’فویرت‘‘ حساس آبنائے ہرمز عبور کرکے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہوگیا۔

ایل این جی ٹینکر ’’فویرت‘‘ آج (منگل) یا کل (بدھ) یعنی 26 یا 27 مئی 2026 کو اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر لنگر انداز ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان کے پیٹرولیم ڈویژن کے سینئر حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک اور ایل این جی جہاز بھی آئندہ چند روز میں پہنچنے والا ہے، جو پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ (پی جی پی ایل) ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں