اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سالانہ انتخابات 2026-27 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی خاور نواز راجہ، اراکین اقبال اعوان اور ظہیر احمد نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کامیاب اور بلا مقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا۔

اعلان کردہ نتائج کے مطابق رانا کوثر علی صدر منتخب ہوئے جبکہ اے آر ساگر سینئر نائب صدر نائب صدور کے عہدوں پر ایوب ناصر، واجد اقبال اور اویس لطیف کامیاب رہے جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر شمائلہ نورین منتخب ہوئیں۔جنرل سیکرٹری کے عہدے پر نوید احمد میو کامیاب قرار پائے جبکہ منظور سلہریا سینئر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔ جوائنٹ سیکرٹریز میں عابد ہاشمی اور یونس بنی بیگ کامیاب قرار پائے جبکہ خواتین کی نشست پر سعیدہ راجہ منتخب ہوئیں۔اسی طرح رازق بھٹی فنانس سیکرٹری اور عثمان چوہدری سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔
ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں الیاس شاہد، جاوید اختر، ذوالفقار علی خان، ملک عارف، چوہدری نثار، خالد قریشی، سید یاسین ہاشمی، سید وسیم ہاشمی، رانا فرحان، صابر بلوچ، احمد حسن اعوان، بلال الرحمن، رشید احمد، ہدایت اللہ منہاس ، طارق چوہدری سمیت 40 بی ڈی ایم ممبران کی کامیابی کا بھی اعلان کیا گیا۔اس موقع پر الیکشن کمیٹی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافی برادری کے مسائل کے حل، پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں