*لاہور، تھانہ گڑھی شاہو کی حدود میں پالتو کتے نے 6 سالہ بچے پر حملہ کر دیا*
15 پر کال موصول، اطلاع ملتے ہی گڑھی شاہو پولیس فوری موقع پر پہنچی،
خاتون اپنے پالتو کتے کے ساتھ سیر کر رہی تھی کہ اچانک کتے نے بچے پر حملہ کر دیا۔
کتے کے حملے سے 6 سالہ زین العابدین کے چہرے پر گہری خراشیں اور بازو پر زخم آئے۔
پولیس نے زخمی بچے کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کو موقع سے حراست میں لے لیا۔
پالتو کتے کے حملے پر خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی سول لائنز