علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان سے قیمتی اشیاء لاپتا ہونے کا بڑا انکشاف لاکر سے ہیرے کی 8 قیمتی انگوٹھیاں چوری ہونے کے بعد کسٹم اہلکار معطل

لاہور ایئرپورٹ پر قیمتی سامان غائب ہونے کا انکشاف، کسٹم اہلکار معطل
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے قیمتی سامان کے لاپتا ہونے کا بڑا انکشاف سامنے آگیا، جہاں ایئرپورٹ لاکر سے آٹھ ہیرے کی قیمتی انگوٹھیاں اور دیگر سامان مبینہ طور پر چوری ہونے کے بعد حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کسٹم اہلکار کو معطل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک سے آنے والے ایک مسافر نے شکایت درج کروائی کہ اس کے سامان میں موجود آٹھ ہیرے کی انگوٹھیاں اور دیگر قیمتی اشیاء ایئرپورٹ لاکر سے غائب ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا گیا کہ سامان تک غیر قانونی رسائی حاصل کی گئی، جس کے بعد معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچایا گیا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ اور کسٹمز حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکار کو معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج، لاکر ریکارڈ اور ڈیوٹی پر موجود عملے سے تفتیش جاری ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
مسافروں نے ایئرپورٹس پر سامان کی حفاظت سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں