نوابشاہ ۔ سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی دس بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں 25 سے زائد مسافر جاں بحق جبکہ 200 سے زائد مسافر شدید زخمی امدادی

نوابشاہ ۔ سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی دس بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں 25 سے زائد مسافر جاں بحق جبکہ 200 سے زائد مسافر شدید زخمی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ نوابشاہ ہاسپٹل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ایک گھنٹہ کی تاخیر کے بعد ضلع شہیدبینظیرآباد کی انتظامیہ جائے وقوعہ پر پینچ گئی مقامی افراد کی مدد سے جاں بحق اور زخمیوں کو ٹرین کی بوگیوں نکالنے کا کام جاری جبکہ تاحال کافی جاں بحق اور زخمی ٹرین کی بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں حادثہ ضلع سانگھڑ کی حدود میں پیش آیا ہے


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کا نواب شاہ کے قریب ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس

وزیر داخلہ کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

جاں بحق ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، وفاقی وزیر داخلہ

جاں بحق ہونے والے مسافروں کی مغفرت کے لئے دعا گو ہوں ،وفاقی وزیر داخلہ

زخمی ہونے والوں مسافروں کو ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات دی جائیں ، وفاقی وزیر داخلہ
*نواب شاہ ٹرین حادثہ*

پاک فوج اور رینجرز سندھ کے دستے موقع پر موجود ریسکیو آپریشن میں بھرپور
حصہ لے رہے ہیں

جن زخمیوں کو طبی امداد کی ضرورت تھی اور جو ٹرین سے باہر تھے انہیں ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے

جو لوگ الٹی بوگیوں کے نیچے پھنسے ہُوئے ہیں انکو ریسکیو کیا جا رہا ہے

ریسکیو ٹرینز روہڑی اور کراچی سے بھی روانہ ہو چکی ہیں

پاک فوج اور رینجرز کے دستے موقع پر ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں
سندھ کے علاقے سرہاری کے قریب ٹرین حادثہ
ہزارہ ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
بوگیاں اترنےسےمتعددافراد کےزخمی ہونے کی اطلاع
اب تک 200 افراد کے زخمی ہونے کی انتظامیہ نے تصدیق کردی

نوابشاہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سرہاڑی، نواب شاہ کے قریب ریل گاڑی حادثے پر اظہار افسوس

ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

مسافر زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ڈی سی نوابشاہ کو ہدایت
آرمی چیف کی ہدایات پر پاک فوج اور رینجراز کے دستے جائے حادثہ کی جانب روانہ کردیے گئے

آرمی کا ہیلی کاپٹر کھانے پینے کی اشیاء لے کر جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا
نوابشاہ سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قر یب ہزارہ ایکسپریس ٹر ین پٹری سے اترگئی۔ترجمان سندھ رینجرز
ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقا ص کی ہدایت پر رینجرز کی نفری پہنچ گئی ہے۔ترجمان سندھ رینجرز
فوری ریسکیو کے لیے تر بیت یا فتہ جوان جائے حاد ثہ میں امدادی کاموں میں مصروف۔ترجمان سندھ رینجرز
رینجرز ٹیموں کے ہمراہ ایمبو لینسز بھی مو جود ہیں۔ترجمان سندھ رینجرز
میڈ یکل ایڈ کے علا وہ کھانے کا سامان بھی ہمراہ ہے۔ترجمان سندھ رینجرز
رینجرز کے جوان زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔ترجمان سندھ رینجرز
ارمی چیف کی جانب سے مسافروں کو ریسکیو کرنے کے لیے فوری احکامات
رینجرز اور پاک فوج کے دستے جائے حادثہ پر پہنچنا شروع
مزید دستے حیدر اباد اور سکرنڈ سے طلب کیے ہیں
ٹرین کی رفتار 45 کلومیٹرفی گھنٹہ تھی
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا سرہاری کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں