سینئر صحافی مقبول الٰہی ملک کی نماز جنازہ اسلام آباد میں سپردِ خاک نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت

اسلام آباد()روزنامہ “دی نیشن” سے وابستہ سینئر صحافی مقبول الٰہی ملک کی نماز جنازہ اسلام آباد کے سیکٹر جی تھرٹین میں ادا کر دی گئی، جس کے بعد انہیں اسلام آباد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر آر آئی یو جے آصف بشیر چوہدری، سابق صدر طارق علی ورک،سابق جنرل سیکرٹری بلال ڈار، سینئر صحافیوں حاجی نواز رضا ،رانا کوثر،عمران مختار، جاوید الرحمن، قربان ستی اور افضل باجوہ سمیت صحافیوں ،سول سوسائٹی، وکلا، سیاسی و سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔شرکاء نے مرحوم کی صحافت کے شعبے میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقبول الٰہی ملک ایک نفیس، ملنسار اور پیشہ ور صحافی تھے، جن کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں