نواب شاہ میں ہزارہ ایکسپریس حادثہ آرمی چیف کی خصوصی ہدایات پاک فوج اور رینجرز کی جائے حادثہ پر فوری امدادی سرگرمیاں شروع آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو کے لئے روانہ

*نواب شاہ میں ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں ریل ٹریک سے اتر گئیں : پاک فوج اور رینجرز کی جائے حادثہ پر فوری امدادی سرگرمیاں شروع*

آرمی چیف کی طرف سے امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج اور رینجرز کو خصوصی ہدایات جاری

جائے حادثہ پر پاک فوج اور رینجرز کے امدادی دستے پہنچنا شروع

مزید دستوں کو حیدرآباد اور سکرنڈ سے طلب کر لیا گیا

اس کے علاوہ آرمی ایوی ایشن کے
ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو کے لئے روانہ تاکہ ریسکیو ہیلی کوپٹرز سے جلد از جلد زخمیوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے

پاک فوج اور رینجرز کے حکام جائے حادثہ پر اشیاءِ خوردونوش بھی لے کر پہنچ رہے ہیں

پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ آخری زخمی کی ہسپتال منتقلی اور جائے حادثہ پر پھنسے افراد کی بحالی تک جاری رہے گا
: پاک فوج کے ٹروپس نے نواب شاہ ٹرین حادثے کی جگہ پر تیزی سے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کا کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس

حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر دلی افسوس ہوا ۔ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے

چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی

امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے ، زخمیوں کو تمام تر سہولیات فوری فراہم کی جائیں ۔ چیئرمین سینیٹ

زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کا نوٹس

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی متعلقہ حکام کو سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کی تحقیقات کی ہدایت

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے اظہار افسوس

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے بلندی درجات اور ورثاء کے صبر جمیل کی دعا

سندھ حکومت کی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ تنظیم کے کارکنان بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سندھ حکومت کو ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کے فوری علاج و معالجے کی بھی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں