*اطلاعِ عام*
وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق، سالانہ تقریبات “بنیان المرصوص” کے سلسلے میں ہفتہ 9 مئی رات 12:00 بجے سے اتوار 10 مئی رات 12:00 بجے تک GT روڈ پر اسلام آباد/راولپنڈی کی جانب ہر قسم کی بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند رہے گا۔ اٹک پل سے کسی بھی بڑی گاڑی کو پنجاب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
لہٰذا عوام الناس اور ٹرانسپورٹر حضرات سے گزارش ہے کہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے مذکورہ اوقات کے دوران بڑی گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر کھڑا رکھا جائے اور GT روڈ پر نہ لایا جائے۔
*موٹروے پولیس*
ڈائیورشن پلان بابت معرکه حق مورخہ 10 مئی 2026
شام 06 بجے سے رات 12 بجے تک اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیوریشن لگائی جائے گی۔
1۔ سری نگر ہائی وے، کوڑیانوالہ چوک سے پشاور موڑ تک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بندرہے گی۔
2۔ اسلام آباد ایکسپریس وے فیض آباد سے خیابان چوک تک فیصل ایونیو پر آنے جانے کے لیے بند ہوگی۔
لہذا معزز شہریوں سے گزارش ہے کہ درج ذیل ٹریفک ڈائیورشن پلان پر عمل کریں۔
1۔ موٹر وے یا اسلام آباد چوک سے بھارہ کہو یا مری کی طرف جانے والی ٹریفک 9th ایونیو سے کرنل شیر خان روڈ (IJP) استعمال کرتے ہوئے براستہ مری روڈ سفر کریں۔
2۔ مری یا بھارہ کہو سے بجانب موٹروے سفر کرنے والے شہری مری روڈ سے فیض آباد کی جانب سفر کرتے ہوئے کرنل شیر خان روڈ (IJP) اور 9th یونیو استعمال کریں۔
3۔ موٹروے سے ریڈ زون یا ملحقہ سیکٹرز کی طرف سفر کرنے والے حضرات پشاور موڑ سے 9th ایونیو پر سفر کرتے ہوئے جناح ایونیو یا مارگلہ روڈ استعمال کریں۔
4۔ ریڈ زون یا اس سے ملحقہ سیکٹرز کے رہائشی راولپنڈی یا موٹروے کی طرف جانے کے لیے مارگلہ روڈ یا جناح ایونیو سے 9th ایونیو پرسفرکریں۔
5۔ ایکسپریس وے سے اسلام آباد کے سیکٹرز کی طرف سفر کرنے والے حضرات فیض آباد سے کرنل شیر خان روڈ (IJP) استعمال کرتے ہوئے 9th ایونیو پر سفر کریں۔
6۔ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے حضرات کرنل شیر خان روڈ (IJP) سے فقیر ایپی روڈ یا 9th ایونیو استعمال کریں۔
7۔ راولپنڈی اسکیم تھری یا عمار چوک سے آنے والی ٹریفک راول روڈ سے چاندی چوک مری روڈ سے کلب روڈ استعمال کرتے ہوئے ریڈ زون، بھارہ کہو یا مری کی طرف جاسکتے ہیں۔
8۔ مری یا بھارہ کہو سے کورال چوک یا روات ٹی کراس (GT Road) کی طرف سفر کرنے والے حضرات کورنگ روڈ بنی گالہ سے پارک روڈ پر سفر کرتے ہوئے لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔
9۔ پشاور موڑ سے کورال یا روات ٹی کراس (GT Road) کی طرف سفر کرنے والے حضرات 9th ایونیو سے اسٹیڈیم ڈبل روڈ سے راول روڈ استعمال کریں۔
10۔ شام 05 بجے سے رات 12 بجے تک تمام LTV گاڑیوں کو روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
نوٹ: مورخہ 2026-05-10 کو صبح 04 بجے سے رات 12 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک (HTV) کا داخلہ بند ہوگا۔
#پاک_افواج_بنیان_مرصوص
#BunyanUmMarsoos
#WeRIslamabadPolice #TrafficUpdate #ITP