پلندری ،ازاد پتن روڈ پر المناک حادثہ ۔پروفیسر مسعود احمد پرنسپل ڈگری کالج منگ کی نوبیاہتا جواں سال بیٹی بھائی کی شادی سے چار دن پہلے جاں بحق شادی کا گھر غم میں بدل گیا
پلندری ،ازاد پتن روڈ پر المناک حادثہ ۔پروفیسر مسعود احمد پرنسپل ڈگری کالج منگ کی جواں سال بیٹی جس کی شادی 4ماہ قبل ہوئی تھی،اپنے بھائی کی شادی کی خریداری کے لیے اپنے شوہر کے ہمراہ راولپنڈی جاتے ہوے سواہ کراس پٹھان پہاڑی کے قریب خادثے میں انتقال کر گئیں ۔شادی کا گھر ماتم۔میں تبدیل ،،5,6 اگست کو بھائی کی شادی تھی،،بھائی جو ہائیر ایجوکیشن کے سلسلے میں جرمنی سے آج رات 9بجے کی فلائٹ سے پاکستان آ رہا تھا،بہن اپنے بھائی کو ایر پورٹ سے ریسیو کرنے اور شادی کی خریداری کرنے جارہی تھی،،وہی بھائی اپنی بہن کی میت کے ساتھ گھر آرہا ہے۔قدرت کا نظام ،