تاج ریزیڈینشیا متاثرین سڑکوں پر، 9 ارب روپے سے زائد سرمایہ پھنسنے کا دعویٰ
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی ملکیتی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف متاثرین سراپا احتجاج
پانچ سال گزر گئے، رقم وصول مگر پلاٹس نہ ملے ، متاثرین کا پوسٹرز اٹھائے شدید احتجاج اور نعرے بازی
بلیو ایریا میں تاج ریزیڈینشیا ہیڈ آفس کے باہر راولپنڈی اسلام آباد ، کے پی کے اور پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے خواتین و حضرات کا بڑا مظاہرہ
متاثرین کا سردار پلازہ کے مرکزی دروازے پر دھرنا،انصاف کی فراہمی کا مطالبہ
تاج ریزیڈینشیا انتظامیہ پر دھوکہ دہی اور فراڈ کے سنگین الزامات عائد
متاثرین وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
“ہماری جمع پونجی واپس دلائی جائے” متاثرین کا حکومت سے سخت ایکشن کا مطالبہ
مظاہرین کی احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کی دھمکی، واضح الٹی میٹم دے دیا
سردار تنویر الیاس مظاہرین کو دیکھتے ہوئے اپنے دفتر کو تالے لگواتے ہوئے راہ فرار اختیار کر گئے۔ متاثرین
بلیو ایریا احتجاج، پولیس کے اعلیٰ حکام کی مداخلت اور یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے