*إنَّالِلّٰہ وَإنَّاإِلَیہِ راجِعُون*
شیخ الحدیث مولانا ادریس قاتلانہ حملے میں شہادت نوش کر گئے.
شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ وفات پا چکے تھے
ممتاز عالم دین شیخ ادریس کی جسد خاکی ہسپتال سے آبائی گاؤں روانہ۔
تاہم فاروق اعظم چارسدہ مین چوک میں اب بھی احتجاجی مظاہرہ جاری
چارسدہ: معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی شہادت کیخلاف احتجاجی ریلی
مظاہرین ترنگزئی رجڑ سے چارسدہ کی جانب چل پڑے
*چارسدہ: معروف عالم دین مولانا شیخ ادریس صاحب کی المناک شہادت پر چارسدہ پولیس کا اظہارِ افسوس، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تحقیقات جاری، ایس پی انوسٹی گیشن عالمزیب خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل۔*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے معروف عالم دین مولانا شیخ ادریس کی المناک شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک، سفاکانہ اور ناقابلِ برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا شیخ ادریس کی شہادت نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ پورے معاشرے اور دینی حلقوں کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے، اور چارسدہ پولیس اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
اس افسوسناک واقعہ کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار کانسٹیبل شیر عالم اور کانسٹیبل پرویز خان زخمی ہوئے، جن کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے سلسلے میں قریبی مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں جن کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد حاصل کی جا سکے۔
ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان نے واقعہ کی جامع اور شفاف تفتیش کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن عالمزیب خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو جدید اور سائنسی خطوط پر تحقیقات کو آگے بڑھا رہی ہے۔ ٹیم کو تمام وسائل فراہم کر دیے گئے ہیں تاکہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔
ڈی پی او چارسدہ نے واضح کیا ہے کہ اس افسوسناک اور بزدلانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
پشاور
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے معروف جید عالم دین سابق ایم پی اے شیخ الحدیث مولانا ادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے
واقعہ کا علم ہوتے ہی انہوں نے اعلی حکام سے رابطہ کیا اور رپورٹ طلب کی
انہوں نے شیخ الحدیث مولانا ادریس کی شہادت کو صرف صوبہ ہی نہیں بلکہ ملک کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا
انہوں نے کہا کہ شہید کی زندگی دین کے پرچار اور امن کے فروغ میں صرف ہورہی تھی ایسے علماء فتنہ الخوارج فتنہ الہندوستان کے آنکھوں میں کھٹکتے ہیں
انہوں نے کہا کہ مولانا کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی قاتلوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے گا
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں صبر کا دامن نہ چھوڑیں
گورنر نے شہید کے ورثاء ، طلباء اور عقیدتمندوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے انکے لیئے صبر جمیل کی دعا کی
ایمل ولی خان کا مولانا شیخ ادریس صاحب کی شہادت پر اظہار افسوس
شہید مولانا شیخ ادریس صاحب کے ساتھ ایک ذاتی تعلق اور قربت رہی، ان کی شہادت صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا کھلا ثبوت ہے۔ پختونخوا میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں، لیکن افسوس کی بات ہے کہ صوبائی اور مرکزی حکومتیں اس حوالے سے معنی خیز خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ یہ خاموشی دراصل اس ناکامی کا اعتراف ہے جو عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مسلسل سامنے آرہی ہے۔ ریاستی پالیسیوں کے نتیجے میں پختونخوا کو ایک بار پھر بارود کے ڈھیر پر کھڑا کر دیا گیا ہے۔ آج صورتحال یہ ہے کہ کسی بھی مکتب فکر، کسی بھی طبقے یا کسی بھی فرد کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ محفوظ ہے۔ اگر کوئی پختون ہے تو وہ امن دشمن قوتوں کے نشانے پر ہے، اور یہ ایک انتہائی تشویشناک حقیقت ہے۔ مرکزی اور صوبائی حکومتیں ایک دوسرے پر الزام تراشی اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کو ترک کریں اور سنجیدگی کے ساتھ پختونخوا میں امن کے قیام کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ بصورت دیگر حالات اس نہج پر پہنچ سکتے ہیں کہ عوام خود اپنے تحفظ کیلئے کھڑے ہونے پر مجبور ہوجائیں گے، جس کے نتائج مزید خطرناک ہوسکتے ہیں۔
وہ امن جو سینکڑوں اے این پی کارکنوں، عام شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا گیا تھا، آج اسے چند غیر سنجیدہ اور جذباتی فیصلوں کے ذریعے ضائع کیا جارہا ہے۔ پختونخوا ایک بار پھر بدامنی کی لپیٹ میں آچکا ہے اور یہ صورتحال کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی نصیب کرے۔ آمین
ایمل ولی خان
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید کا شیخ الحدیث مولانہ ادریس صاحب کے نامعلوم افراد کے حملے میں شہادت پر فوری نوٹس۔
آر پی او مردان سے فوری طور پر رپورٹ طلب۔ جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری۔
مولانہ ادریس صاحب کی دینی و قومی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، قوم کے لیے ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اس بہیمانہ واقعے میں ملوث ملزمان کا بہت جلد سراغ لگا کر انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائیگا۔آئی جی پی
مصیبت کی اس گھڑی میں پولیس غمزدہ خاندان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور انہیں انصاف دلا کر رہے گی۔ آئی جی پی
افسوس ناک واقعے میں انشاءاللہ بہت جلد ہی ملوث عناصر کا سُراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ آئی جی پی
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا چارسدہ فائرنگ واقعے میں ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس کی شہادت کا نوٹس، واقعے کی شدید مذمت
وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی
مولانا محمد ادریس کی شہادت افسوسناک ہے، مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں،
وزیر اعلیٰ کا شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا
وزیر اعلی کا واقعے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
مولانا محمد ادریس کی شہادت کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ ہوا،
متاثرہ خاندان کے غم میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے،
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق ایم پی اے اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملہ اور انکی شہادت پر کا گہرے دکھ اور رنج کا اظہار۔
وزیر اعظم کا لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر عطا کرے
واقعے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا چارسدہ میں حملے کے دوران جے یو آئی کے سابق ایم پی اے اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت پر کا دکھ کا اظہار۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا چارسدہ میں دہشت گرد واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت
وزیراعلیٰ سندھ کا چارسدہ میں مولانا محمد ادریس اتمان زئی کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مولانا محمد ادریس اتمان زئی کی شہادت علمائے کرام اور قوم کے لیے بڑا سانحہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کی مرحوم کے درجات بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا
چارسدہ دہشت گردی واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، وزیراعلیٰ سندھ