وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ڈیجیٹل لائسنس منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ڈیجیٹل لائسنس منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا

پشاور: ڈیجیٹل لائسنس مینجمنٹ سسٹم کا اجرا عمران خان کے وژن ڈیجیٹائزیشن کی عملی تعبیر ہے، سہیل آفریدی

پشاور: ڈیجیٹل لائسنس منیجمنٹ سسٹم کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء مکمل ڈیجیٹل ہو گیا ہے، سہیل آفریدی

پشاور: خدمات کی ڈیجیٹائزیشن سے شہریوں کو سہولت کے ساتھ میرٹ اور شفافیت بھی یقینی ہو گی، سہیل آفریدی

پشاور: ڈیجیٹل لائسنس منیجمنٹ سسٹم صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے، وزیر اعلیٰ

صوبائی حکومت ای گورننس، آن لائن سروس ڈیلیوری اور ڈیجیٹل پیمنٹس سمیت ڈیجیٹل اصلاحات متعارف کرا رہی ہے، وزیر اعلی

پشاور: ڈیجیٹل لائسنس مینجمنٹ سسٹم کے پائلٹ اجرا سے اب تک 19966 لرنر اور 2212 مستقل لائسنس جاری کیے گئے ہیں، بریفنگ

پشاور: شہری گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے دستک ایپ اور ویب کے ذریعے ایپلائی کر سکتے ہیں ، بریفنگ

پشاور: اے آئی پر مبنی فیشل ریکگنیشن، آن لائن میڈیکل سرٹیفکیٹس کا اجراء جدید لائسنس سسٹم میں شامل ہیں، بریفنگ

پشاور: کیو آر کوڈ ویریفیکیشن، مرکزی ڈیٹا بیس کی تیاری بھی نئے سسٹم کا حصہ ہیں، بریفنگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں