سی سی ڈی پولیس اور اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک مجرم اشتہاری حسب معمول اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اٹک ڈی ایس پی یاسر مطلوب کیانی کی سربراہی میں ایس ایچ او سی سی ڈی اٹک انسپکٹر سید عمران حیدر کاظمی،محرر محمد عثمان خان اور دیگر عملہ کچا راستہ غازی بروٹھا نہر گاؤں خاگوانی تھانہ حضرو میں موجود تھے کہ پنجاب اور کے پی کے میں موٹر سائیکل چوری ، منشیات فروشی اور دیگر درجنوں سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ،سرغنہ گینگ ،خطرناک مجرم اشتہاری علیم الدین ولد دوست محمد سکنہ مٹا سوات حال زیدہ صوابی جو تھانہ حضرو اور کے پی کے میں پانچ سنگین نوعیت کے مقدمات میں خطرناک مجرم اشتہاری ہے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ، سی سی ڈی پولیس اٹک اور خطرناک ملزمان کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا فارغ رکنے پر دیکھا گیا تو علیم الدین زخمی حالت میں تھا ، جسے گرفتارکرلیا گیا ، دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے سی سی ڈی ٹیم سرچ آپریشن کر رہی ہے ،کامیاب کاروائی پر سی سی ڈی ٹیم اٹک کو سربراہ سی سی ڈی پنجاب لاہور،ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھ اور ریجنل آفیسر راولپنڈی ایس پی بینش فاطمہ نے شاباش دی ہے۔