*انٹر پول نے ملک ریاض اور علی ریاض ملک کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے*
انٹرپول نے ملک ریاض اورانکے بیٹے علی ریاض ملک کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیب کے کہنے پر انٹرپول نے ملک ریاض اور علی ریاض کے ریڈ وارنٹ جاری کیے۔
چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے کیس میں کئی سیاستدانوں سے تحقیقات کی گئی ہیں،مختلف پارلیمنٹرینز کےخلاف بھی کیسز چل رہے ہیں،پارلیمنٹرینز کے کئی مقدمات ایف آئی اے اور دیگر محکموں کو منتقل کر دیئے۔