آزاد کشمیر میں نئے آئی جی کے آنے کے بعد جرائم بڑھ گئے مظفرآباد کے نواحی علاقے میں دو مقامی تاجروں پر حملہ، ایک شدید زخمی، ملزمان فرار

آزاد کشمیر میں نئے آئی جی کے آنے کے بعد جرائم بڑھ گئے مظفرآباد کے نواحی علاقے میں دو مقامی تاجروں پر حملہ، ایک شدید زخمی، ملزمان فرار

دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ قصبہ گڑھی دوپٹہ میں مبینہ طور پر شازیب ولد غلام نبی نے دو مقامی تاجروں پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔
حملے میں زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جسے فوری طور پر سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا گیا،جبکہ دوسرے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اور تاحال روپوش ہیں۔ شہریوں اور تاجروں نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، ملزمان کی گرفتاری اور متاثرہ افراد کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اب درالحکومت مظفراباد میں کسی کی جان بھی محفوظ نہیں ہے کبھی قاتلانہ حملے کبھی فائرنگ کبھی اغواء اخر یہ کب تک چلتا رہے گا سلسلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں