وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل کا دورہ پشاور “خودکش دھماکوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے، سرحد پار سے معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور پاکستان دشمن عناصر کی کارروائیوں پر شہباز شریف کااظہار تشویش”

وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ پشاور

دورے کے دوران وزیراعظم کو صوبے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال سمیت خار خودکش دھماکے، زیر تفتیش تحقیقات پر پیش رفت، منصوبہ سازوں، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے درمیان روابط کے خاتمے اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ.

وزیر اعظم نے خودکش دھماکوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے، سرحد پار سے معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور پاکستان دشمن عناصر کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا.

افغان عبوری حکومت کو اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے سے روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں، وزیراعظم.

وزیراعظم نے زخمی افراد کو خار سے پشاور منتقل کرنے کے لئے پاک آرمی کی ہنگامی کاوشوں کو سراہا.

وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف نے زیر علاج زخمی افراد کی عیادت کے لئے سی ایم ایچ کا دورہ بھی کیا اور ان سے صحت کے بارے میں دریافت کیا.

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو مکمل صحت یابی تک علاج معالجے کی ہر بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی.

وزیراعظم نے خار خودکش دھماکہ کے متاثرین کے خاندانوں کو یقین دلایا کہ قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے نقصان میں برابر کی شریک ہے

دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، وزیراعظم

قوم کے تعاون سے سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بزدلانہ حملوں کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، وزیراعظم.

قبل ازیں کور کمانڈر پشاور نے وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف کا پشاور پہنچنے پر استقبال کیا.

پشاور، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو

پشاور، زخمیوں کی عیادت کے لیے آیا ہوں، مولانا فضل الرحمان

جن کو تسلی کی ضرورت ہے وہ مجھے تسلی دے رہا ہے انکے حوصلے کو سلام ، مولانا فضل الرحمان

سب کا شکر گزار ہیں جنہوں نے یکجہتی کا ظہار کیا، سربراہ جے یو آئی

جنہوں نے حملہ کیا انھوں ذمہ دادی قبول کر لی ہے، مولانا فضل الرحمان

حملہ آواروں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ جمیعت علماء کی جماعت ہے، مولانا فضل الرحمان

بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا خلاف شریعت ہے، سربراہ جے یو آئی فضل الرحمان

بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والوں کو شرم آنی چاہیے، مولانا فضل الرحمان

کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ دہشت گردی کا جواب کبھی دہشت گردی سے نہیں دینا، مولانا فضل الرحمان

بروقت اسمبلی چھوڑ رہے ہیں کوشش ہوگی کہ الیکشن وقت پر ہوجائیں، مولانا فضل الرحمان
پشاور: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا دورہ پشاور ،زخمی کارکنان سے ملاقاتیں کی ،

پشاور: زخمی کارکن پارٹی قائد کو اپنے درمیان دیکھ کر زخم بھول گئے ،

پشاور: قائد جمعیت فردا فردا ہر زخمی کارکن کے پاس گئے ،زخمیوں کو بوسہ دیا ،گلدستہ پیش کیا،

پشاور: کارکن قائد جمعیت اور قائد جمعیت کارکنوں کو دلاسہ دیتے رہے ۔

پشاور: کارکنوں کے بلند حوصلوں سے ہمارے حوصلے بلند ہیں ۔

پشاور: ایک کارکن نے قائد جمعیت کو کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے میں نے گولی سینے پر کھائی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں