وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا

پنجاب فلم سٹی لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جارہا ہے

فلم سٹی منصوبہ ملک کا پہلا مکمل “اینڈ ٹو اینڈ” میڈیا پروڈکشن ہب ہے ، مریم نواز شریف

پاکستان کی فلمی صنعت کی جدید ٹیکنالوجی، سہولیات اور وسائل کے ذریعے بحالی یقینی بنائی جائے گی، مریم نواز شریف

فلم، ٹی وی، اینیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے جدید سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ مریم نواز شریف

وی ایف ایکس (VFX) اور پوسٹ پروڈکشن کے لیے بیرونِ ملک انحصار کم کیا جائے گا، مریم نواز شریف

جدید اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیج اور پوسٹ پروڈکشن لیبز بھی فلم سٹی منصوبے میں شامل ہیں، مریم نواز شریف

شوٹنگ کے لیے مختلف تمام سہولیات، سیٹس اور مرکزی جھیل بھی بنائی جائے گی، مریم نواز شریف

بین الاقوامی ایونٹس اور ایوارڈ شوز کے لیے کنونشن ہال قائم کیے جائیں گے، مریم نواز شریف

میڈیا ٹریڈ ہب اور فلم و میوزک اسکول بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے، مریم نواز شریف

فلم سٹی منصوبے سے ہزاروں براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، مریم نواز شریف

جدید فلم سٹی سے اینیمیشن، گیمنگ اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے فروغ پائیں گے، مریم نواز شریف

فلم سٹی منصوبہ تخلیقی معیشت کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہے۔مریم نواز شریف

فلم سٹی ٹیلنٹ، ٹیکنالوجی اور کاروبار کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔مریم نواز شریف

منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا، مزید تفصیلات جلد جاری کیے جانے کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں