تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کور کمیٹی کا اجلاس متفقہ طور پر پرویز خٹک کو پارٹی چئیرمین جبکہ محمود خان وائس چئیرمین منتخب

پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کور کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت پرویز خٹک پشاور میں منعقد۔

اجلاس میں سابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان سمیت کور کمیٹی ممبران کی شرکت۔

اجلاس میں کور کمیٹی نے متفقہ طور پر پرویز خٹک کو پارٹی چئیرمین جبکہ محمود خان وائس چئیرمین منتخب

کور کمیٹی نے ضیاء اللہ خان بنگش کو پارٹی انفارمیشن سیکرٹری نامزد کردیا۔

میں تمام ممبران کو آج اس اجلاس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محمود خان

آج کا ہمارا اکٹھا ہونا اس بات کا امر ہے کہ ہم سب اس ملک اور خصوصا” خیبر پختونخواہ میں امن چاہتے ہیں اور امن اور خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ محمود خان

آنے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین تمام حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ پرویز خٹک

ہماری پارٹی میں سب کے لئے دروازے کھولے ہیں پارٹی میں شمولیتی پروگرام شروع ہیں اس کے علاوہ باقی پارٹیوں کے ساتھ بھی ہم اتحاد کرسکتے ہیں۔ پرویز خٹک

انتخابات کی تیاری کے لئے 19 اگست سے نوشہرہ میں پہلا جلسہ منعقد کرکے ہم اپنی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ پرویز خٹک

مانسہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، سوات، کوہستان، ہنگو، پشاور، مردان، بونیر، ایبٹ آباد میں بھی جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ کور کمیٹی نے منظوری دے دی۔

پارٹی کے آئین منشور اور اغراض و مقاصد کا بھی کور کمیٹی نے جائزہ لیا۔ مزید کام کے لئے کمیٹی کو ٹاسک حوالے کردیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کا سلوگن امن، ترقی اور خوشحالی ہوگا۔ کور کمیٹی نے منظوری دے دی۔

ہمارا مقصد پاکستان اور خصوصا” خیبر پختونخواہ میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے۔ جس کے لئے ہم ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ریاستی اداروں کے ساتھ جنگ نہیں بلکہ ان کو مظبوط کرنا ہے۔ پرویز خٹک

ہم نے اس صوبہ میں پہلے بھی عوام کی خدمت بھرپور انداز میں کی ہے اور انشاءاللہ آگے بھی اپنی خدمات کا سلسلہ اس صوبہ اور ملک پاکستان کے لئے بھرپور طریقہ سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کے صوبائی آفس کا افتتاح کر دیا گیا۔

پارٹی چئیرمین پرویز خٹک نے جھنڈا لگا دیا۔

وائس چئیرمین محمود خان سمیت کور کمیٹی ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں