پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے *کراچی کے علاقے رشید آباد سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ”ہزارہ گینگ ”* سے تعلق رکھنے والے *3 ملزمان زوہیب شاہ عرف بابو ولد خالد شاہ (گینگ کا سرغنہ)، شہریار عرف موٹا ولد چند شاہ اور عطاا لرحمن عرف مسیت ولد زبیر احمد خان* کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار *ملزمان کے قبضے سے 3 عدد موبائل فونز اور نقدی برآمد* کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی کے *مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری، موبائل فون اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں* میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ گزشتہ *3سالوں سے مہینے میں تقریباً 3 سے 4 موٹرسائیکل چوری کرنا، روزانہ کی بنیاد پر 4 سے 6 موبائل فون اور 40 سے 50 ہزار روپے نقدی چھیننے اور چوری کرنے میں ملوث* ہیں۔
بعدازاں *چھینے گئے موبائل فون اور موٹرسائیکل کو سستے داموں* میں فروخت کر دیتے تھے۔
گرفتار ملزمان کے *دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے* ہیں۔
گرفتار ملزمان کو *مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس* کے حوالے کر دیا گیا ہے۔