وادیِ لیپہ سے 3 افسوسناک خبریں بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور حادثات نے علاقے کو سوگوار کر دیا*

*🚨وادیِ لیپہ سے 3 افسوسناک خبریں بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور حادثات نے علاقے کو سوگوار کر دیا*

⚫وادیِ لیپہ کے علاقے غائی پورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں راجہ عابد خان کی دو سالہ بیٹی مکان کی چھت سے گر کر انتقال کر گئی۔

⚫وادیِ لیپہ کے علاقے گھاسلہ میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے ایک مکان متاثر ہو گیا متاثرہ مکان عبدالرشید ولد عبدالکریم کا بتایا جاتا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

⚫وادیِ لیپہ کے گاؤں انٹلیاں میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے سرکاری ڈسپنسری مکمل تباہ جبکہ جی پی ایس سکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا

مین شاہراہ پر پتھر گرنے سے ٹریفک بھی متاثر ہوئی لینڈ سلائیڈنگ سے آنے والے پتھر پاور ہاؤس کے واٹر چینل تک پہنچ گئے جس سے پانی کی فراہمی کو خطرات لاحق ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں