🌍🚨 *بند مطلب بند* ‼️
🚥*ایران امریکہ مذاکرات کے ممکنہ دوسرے راؤنڈ کا معاملہ جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس بند کردی گئی۔۔ میٹرو بس سروس پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک مکمل بند کر دی،میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن تا کچہری تک فعال ہے،میٹروبس حکام*🚦
🚧 *جڑواں شہروں کے رہائشیوں اور باہر سے آنے والوں سے گزارش۔*
*یہ معمول کی ٹریفک ایڈوائزری نہیں۔۔۔۔ اسے لاک ڈاؤن سمجھیں۔*
*اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد۔*
*ریڈ زون اور توسیعی ریڈزون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہے گا۔*
*کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگا*
*سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے*
*اسلام آباد میں کسی بھی جانب یا کسی بھی شاہراہ سے آنے والی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔*
*ہیوی ٹریفک مالکان سے گزارش ہے کہ ان دنوں میں دقت سے بچنے کے لیے اسلام آباد کی طرف ہرگز سفر نہ کریں۔*
*اسلام آباد کے رہائشی مختلف سڑکیں بند ہونے کی صورت میں ذیل متبادل ٹریفک پلان پر عمل درآمد کریں۔*
*جی 5 جی 6 اور جی 7 ، ایف 6، ایف 7 کے رہائشی راولپنڈی آنے جانے کے لیے مارگلہ روڈ سے 9th ایونیو استعمال کریں۔*
*فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ آنے جانے والی ٹریفک 9th ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی۔*
*زیرو پوائنٹ سے کورال چوک بند ہونے کی صورت میں سری نگر ہائی وے سے 9th ایونیو استعمال کرتے ہوئے اسٹیڈیم روڈ کے ذریعے مری روڈ چاندنی چوک سے راول روڈ استعمال کرتے ہوئے کورال جاسکتے ہیں*
*پارک روڈ سے کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں ٹریفک ترامڑی چوک کی طرف موڑ دی جائے گی۔!*
🚨*بند مطلب بند* 🍁