افغان طالبان کی ایک فوجی چوکی سے باجوڑ کے کٹ کوٹ علاقے میں پاکستانی شہریوں پر فائرنگ 3 افراد شہید 3 شدید زخمی

گزشتہ دن افغان طالبان کی ایک فوجی چوکی سے باجوڑ کے کٹ کوٹ علاقے میں پاکستانی شہریوں پر فائرنگ کی گئی جس میں 3 افراد شہید ہوئے جن میں ایک عورت اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ 3 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جو تمام عام شہری تھے
افغان طالبان کی اس جارحیت پر پاکستانی فرنٹیئر کور نے فوراً جواب دیا افغان طالبان کی فائرنگ کرنے والی جگہ کو تباہ کر دیا اور قریبی افغان چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا جس سے طالبان کو بھاری نقصان ہوا
پاکستان نے اپریشن غضب للحق اب تک جاری رکھا ہوا ہے اور افغانستان میں دہشت گردوں کے خاتمے تک افغانستان کے اندر جا کر چن چن کر امن دشمنوں کو قتل کیا گیا ہے اور کیا جاتا رہے گا
#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں