چینل فائیو کے ہیلتھ رپورٹر وسیم ہاشمی کو عطائی ڈاکٹر اور اس کے عملے کی جانب سے یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔ کے یو جے دستور گروپ

چینل فائیو کے ہیلتھ رپورٹر وسیم ہاشمی کو عطائی ڈاکٹر اور اس کے عملے کی جانب سے یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔ کے یو جے دستور گروپ

کراچی ( پ ر ) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ چینل فائیو کے ہیلتھ رپورٹر وسیم ہاشمی کو ایک عطائی ڈاکٹر اور اس کے عملے کی جانب سے یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے ان کا کیمرہ توڑنے رپورٹنگ سے روکنے اور ان پر ہتھیار تاننے کی کوشش کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسے صحافت پر حملہ قرار دیتا ہے

کے یو جے دستور گروپ کے صدر محمد عارف خان جنرل سیکرٹری محسن شبیر سومرو نائب صدر قسیم رحیم جوائنٹ سیکرٹری اسلم طارق خازن عمران پیرزادہ اور ممبر ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مذمتی بیان کہا کہ شاہنواز بھٹو کالونی میں واقع عطائی کلینک کے مبینہ غلط علاج کی وجہ سے ایک مریض کے انتقال کر جانے کی اطلاع پر ہیلتھ رپورٹر وسیم ہاشمی رپورٹنگ کے لیے وہاں پہنچے تو عطائی کلینک کے ڈاکٹر اور عملے نے انہیں یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس دوران متعلقہ تھانے کی پولیس بھی کلینک پر موجود تھی

کے یو جے دستور گروپ اس واقعے کو صحافت پر حملہ اور اور دہشت گردی کا واقعہ قرار ریتا ہے اور حکومت سندھ ائی جی پولیس سندھ سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس واقعہ کا فوری مقدمہ درج کر کے ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے

جاری کردہ
محسن شبیر سومرو
جنرل سیکرٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں