اسلام آباد میں تھانہ کرپا کی حدود دروالہ میں دو مخالف گروپس کے درمیان خونی تصادم دو افراد جاں بحق

تھانہ کرپا کی حدود دروالہ میں دو مخالف گروپس کے درمیان خونی تصادم کے نتیجے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چوہدری زبیر پکھڑال اور چوہدری حنیف پکھڑال گروپس آمنے سامنے آئے تو معاملہ شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے دوران چوہدری تنویر پکھڑال عرف تیرو، جو سابق چیئرمین چوہدری حنیف کے بھائی تھے، جاں بحق ہو گئے جبکہ چوہدری زبیر کا بھائی شدید زخمی ہوا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور مزید جھڑپوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے نفری طلب کر لی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں