اسلام آباد
*نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا*
اسلام آباد : نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں گرینڈ الائینس نے جرنلسٹ گروپ کا لگ بھگ بیس سالہ راج ختم کر دیا۔
ڈیموکریٹس پینل سے کانٹے دار مقابلے کے بعد رزاق سیال 1067 ووٹ لیکر صدر منتخب جبکہ ہارنے والی امیدوار جرنلسٹس پینل سے نئیر علی نے 1052 ووٹ حاصل کیے۔
ڈیموکریٹس پینل سے ڈاکٹر فرقان راؤ 1025 ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب جبکہ جرنلسٹس پینل کے خالد محمود نے 1002 ووٹ حاصل کیے۔
جرنلسٹس پینل سے عابد عباسی 1061 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب جبکہ مدمقابل ڈیمو کریٹس کے راجہ خاور نواز نے 1032ووٹ حاصل کیے۔