پشاور ہائی کورٹ نے موٹر وے پر نان ٹیگ گاڑیوں سے 25 فیصد چارجز نہ لینے کا حکم دے دیا، این ایچ اے سے دس دسمبر کو فریقین کو ضروری دستاویز کے ساتھ عدالت طلب کر لیا، موٹر وے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت کا مختصر حکم نامہ کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ ٹول ٹیکس پالیسی 2010ء کے تحت ٹیکس لیا جا رہا ہے تاہم فریقین عدالت کو ایم ٹیگ اور نان ایم ٹیگ گاڑی ٹیکس سے متعلق مطمئن نہ کرسکے، این ایچ اے ایک ہفتے کے اندر جواب جمع کرے اور فریقین اگلی پیشی پر ذمہ دار حکام کے ساتھ پیش ہوں۔