چین کا پانڈا سرحد پار ہم آہنگی اور دوستی کی علامت بن گیا

بیجنگ (شِنہوا) چین میں منعقدہ 31 ویں انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو) سمرورلڈ یونیورسٹی گیمز کے ساتھ ساتھ دیوقامت پانڈا نے نہ صرف چڑیا گھر میں مہمانوں کا استقبال کیا بلکہ ٹرینوں میں کارٹون تصاویر، پانڈا شکل کی آئس کریم اور پانڈا گڑیا سے بھی مہمانوں کا استقبال کیا گیا ہے۔
ان کا پیارا اور ملنسار چہرہ ہمیشہ سے مقبول رہا ہے، یہ دنیا کا ایک حقیقی گرم جوشی سے خیرمقدم کرتا ہے۔
چینی پرانی کہاوت ہےکہ دور سے دوستوں کی آمد خوشی کی بات ہے۔
دیوقامت پانڈا نہ صرف چین کا قومی خز ا نہ ہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگ بھی انہیں پسند کرتے ہیں۔
فرانسیسی خاتون اول برگیٹ میکرون اور فرانس میں پانڈا کے مداحوں نے حال ہی میں فرانس میں پیدا ہونے والے پہلے دیوقامت پانڈا یوآن مینگ کو چین واپسی پر ہوائی اڈے پر گرم جوشی سے رخصت کیا۔
خاتون اول نے کہا کہ دیوقامت پانڈا یوآن مینگ دونوں ممالک کے درمیان “مکمل اٹوٹ دوستی” کی نمائندگی کرتا ہے۔
جنوبی کوریا میں دیوہیکل پانڈا آئی باؤ نے ایورلینڈ تھیم پارک میں جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ ان کی دیکھ بھال کرنے والے کانگ چیول ون اور سونگ ینگ کوان نے بتایا کہ نوزائیدہ جڑواں پانڈا دونوں ممالک کے مداحوں کے لیے بہت خوشی کا باعث ہے۔ انہیں امید ہے کہ یہ پیارا پانڈا خاندان جنوبی کوریا اور چین کے لوگوں کو دل اور افہام و تفہیم کے اعتبار سے قریب لائے گا۔
گزشتہ برسوں میں دیوقامت پانڈا نے امن و دوستی کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں اور دنیا کے ساتھ ثقافتی تبادلوں میں چین کی نمائندگی کی ہے۔ پانڈا چین اور دیگر ممالک کے درمیان دوستی کے فروغ کا گواہ ہے اور یہ دنیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے میں چین کی کوششوں میں ایک کردار ادا کرتا ہے۔
بین الاقوامی تعلقات میں “پانڈا جنون” نے انسانی لمس کا اضافہ کیا ہے۔ آج کل زیادہ سے زیادہ دیوقامت پانڈا بیرون ملک جارہے ہیں اور بیرون ملک آباد ہورہے ہیں۔ یہ چینی عوام کے دوستانہ جذبات کو دنیا کے مختلف حصوں میں لیکر جاتے ہیں جس کے جذباتی بازگشت سرحدیں پارکرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں