کوٹ ادو/ ایک اور حوا کی بیٹی درندگی کا نشانہ بن گئی

کوٹ ادو ناشتہ دیر سے بنانے پر شوہر نے بیوی کے منہ پر تیزاب پھینک دیا

کوٹ ادو: تھانہ سٹی کوٹ ادو کی حدود میں شوہر نے اپنی ہی بیوی کو درندگی کا نشانہ بناتے ہوئے جلا ڈالا،

کوٹ ادو: تین معصوم بچوں کی ماں کو ناشتہ میں دیر ہو جانے پر بیوی کا منہ پر تیزاب ڈال دیا،

کوٹ ادو: فرزانہ بی بی کا چہرہ بری طرح جھلس گیا تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو ڈاکٹ جاری کر کے ہسپتال منتقل کر دیا،

کوٹ ادو: فیصل بلوچ فرزانہ بی بی پر ساس کے ساتھ مل کر پہلے بھی تشدد کرتا تھا،

کوٹ ادو: ایس ایچ او سٹی اظہر حیدر نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل بلوچ کو گرفتار کر لیا،

کوٹ ادو: لڑکی کی حالت نازک ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ نے برن کئیر سینٹر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا،

کوٹ ادو: لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آنے پر بمطابق قانون قانونی کارروائی کی جائیگی، ایس ایچ او سٹی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں