53

موبائل فون پر نازیبا میسج اور اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرنے پر میاں بیوی کے خلاف ایک ماہ 3 دن بعد مقدمہ درج

،موبائل فون پر نازیبا میسج اور اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرنے پر میاں بیوی کے خلاف ایک ماہ 3 دن بعد مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق عباس ولد پرویز اختر سکنہ پنڈ سلمان مکھن کامرہ کلاں نے تھانہ صدر اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی کہ اس کے موبائل فون پر محمد ندیم اور اس کی اہلیہ جو اس کے گاءوں کے ہیں مجھے 4 دفعہ کالیں اور 3 دفعہ میسج کیے اور اس کے علاقہ بھی مختلف اوقات میں اسے کالیں اور میسج کر کے اسے ، اس کی والدہ اور اس کی ہمشیرہ کو نازیبا گالیاں اور جان سے مارنے اور سنگین نتاءج کی دھمکیاں دیں قبل ازیں بھی محمد ندیم کی بیوی کے والدین نے بھی اس کے گھر والوں کے ساتھ بلاوجہ جھگڑا کیا اور زیادتی کی اور پھر چوکی کامرہ میں باقاعدہ معافی نامہ تحریر کیا کہ آئندہ کسی قسم کی شرارت نہیں کریں گے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسر کی ہدایت پر تھانہ صدر اٹک پولیس نے 25 ٹیلی گراف ایکٹ اور 506 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں