56

لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزاد کشمیر اور نادرا کے درمیان پیدائش ,اموات, نکاح اور طلاق کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کی لیے معاہدہ پردسخط۔

لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزاد کشمیر اور نادرا کے درمیان پیدائش ,اموات, نکاح اور طلاق کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کی لیے معاہدہ پردسخط۔

اس حوالے سے تقریب جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور چئیرمین نادرا بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد لطیف خان نے شرکت کی۔

حکومت آزادکشمیر کی جانب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد خان جبکہ نادرا کی جانب ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد نے معاہدے پر دستخط کیئے۔

تقریب میں وزیر قانون سردار فاروق احمد طاہر، نادرا اور لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے علاوہ منسٹری آف پلاننگ اسلام آباد, محکمہ اموردینہ آزادکشمیر کے افسران نے بھی شرکت کی.

اس معاہدہ کے تحت آزاد کشمیر کے شہریوں کو باقی صوبوں کے شہریوں کی طرح پیدائش، اموات، نکاح اور طلاق کو کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ جاری ہو گا۔

یہ دستاویزات شناختی کارڈ , پاسپورٹ, ب فارم, ڈرائیونگ لائنسس اور دیگر دستاویزات کے حصول میں آسانی پیدا کریں گے۔

اس کے علاوہ شہریوں کے مکمل کوائف حکومت کو درست قانون سازی میں بھی مدد دیں گے.

نادرا کے ساتھ معاہدہ کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ کے اجراء کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہو گا.

آزادکشمیر کے اندر پیدائش، اموات، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن کا عمل خوش آئند ہے: وزیراعظم آزادکشمیر

تاریخ پیدائش کے بروقت اندراج سے بہت ساری خرابیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی: وزیراعظم آزادکشمیر

آزادکشمیر میں ابھی تک 37000 بچوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے 3 سال میں 3 لاکھ بچوں کو رجسٹر کیا جائے گا: چئیرمین نادرا خالد لطیف

کشمیر بھر کی 182 یونین کونسل میں کمپیوٹرائزڈ سر ٹیفیکیٹ کا اجراء یقینی بنائیں گے: چیئرمین نادرا خالد لطیف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں